حکومت مستحق خواتین کو روزگا ر کے وسائل فراہم کر نے کیلئے مویشی فراہم کر رہی ہے،صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ

بدھ 23 نومبر 2016 23:11

لیہ۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)مستحق ، بیوہ خواتین کو روزگا ر کے وسائل فراہم کر نے کے لئے پنجا ب حکو مت محکمہ لا ئیو سٹا ک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے تحت چھوٹے بڑے مویشی فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف انہیں اپنے کنبے کی کفالت میں نما یا ں مدد مل رہی ہے بلکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھا نے میں بھی معاونت حاصل ہو رہی ہے، یہ با ت ایم این اے صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ نے کر وڑ لعل عیسن میں 2سو بیوہ خواتین میں گا ئیں و بھینسیں تقسیم کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد اولکھ ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چوہدری اطہر مقبول ، ڈی جی لا ئیو سٹا ک ریسرچ ڈاکٹر عبد الرؤف نے بھی خطا ب کیا اور حکو مت پنجا ب کی خواتین کی فلا ح بہو د کے لئے اس امدادی پر وگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ پنجا ب حکو مت بیوہ خواتین میں ما ل مویشیوں کی مفت تقسیم اور علا ج کی سہو لیا ت کے ساتھ ایسے میگا امدادی پر وگرام پر عمل کر رہی ہے جس سے دور دراز پسما ندہ علا قوں کی خواتین کو اپنے پا ؤں پر کھڑا ہو نے میں نما یا ں مدد مل رہی ہے جس سے نہ صر ف وہ اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں گی بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی معاون ثابت ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایم این اے ، سابق صوبا ئی وزیر ، سابق ایم پی اے نے دو سو بیوہ خواتین میں گا ئیں و بھینسیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق نے کہا کہ ان مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن و نگہبا نی کے لئے محکمہ ڈور سٹپ پر خد ما ت سر انجام دیتا رہے گا تا کہ اس امدادی پر وگرام کے ثمر ات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔