اراضی ریکارڈ سنٹرز عوا م کو ریکا رڈ کی شفاف خد مات فراہمی کویقینی بنا رہے ہیں ، تر جمان بور ڈ آف ریو نیو

بدھ 23 نومبر 2016 23:11

لیہ۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز عوا م کو ریکا رڈ کی فوری شفاف خد مات کی فراہمی کویقینی بنا رہے ہیں اور معاشرے میں بڑھتے ہو ئے کرپشن کے ناسور کی روک تھا م میں ریکار ڈ سنٹر آنے والے سائلین اپنا مو ثر کردار ادا کر یںیہ با ت تر جما ن بور ڈ آف ریو نیو نے ایک مراسلہ میں کہی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق پنجا ب بھر کی 143تحصیلو ں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو پٹوار کلچر سے نجا ت دلا نے ، فرد کے فوری اجراء اور انتقال اراضی کی تصدیق کی کمپیو ٹرائزڈ خد ما ت کی شفاف انداز میںفراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تا ہم بعض سائلین اپنے مبہم مقاصد یا اراضی ریکارڈ نا حق مفاد کے حصول کے عملہ کے بعض افراد کو رشوت دینے کے مرتک اور دیگر عملہ کے لئے رشوت ستا نی کی ترغیب کا با عث بن رہے ہیں، اس ضمن میں رشوت کی ادائیگی کے بعد شکا یا ت کا اندراج ایک جا نب تو بد عنوانی کا ناسور بڑھنے کا محرک اور دوسری جا نب شکا یا ت کے ازالہ اور تدارک کے عمل میں تا خیر کا بھی باعث ہے ان تاخیری حربوں کی وجہ سے رشوت دینے کی بجا ئے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکا یت بر وقت درج کر ائیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت اور بو رڈ آف ریو نیو کی جا نب سے ایسے تمام واقعات کے خلاف کو ئی رو رعایت نہ برتی جا سکتی ہے اور ایسے کسی بھی واقعہ کی حقیقت پر مبنی شکا یا ت کا فوری ازالہ کیا جا تا ہے اور شکا یت پرمتعلقہ ملا زمین کے خلاف قانو نی کار روائی عمل میں لا ئی جا تی ہے، عوام معاشرے میں مو جو د اور عملہ کے درمیا ن ایسی کا لی بھیڑوں کا بے نقاب کرنے میں اپنا مو ثرکر دار ادا کر یں اور ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دیں تا کہ اراضی ریکا رڈ سنٹر سے تمام ریکا رڈ کو شفاف بنیا دوں پر فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :