رینجرز کراچی سے اب کبھی نہیں جائے گی: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 21:32

رینجرز کراچی سے اب کبھی نہیں جائے گی: آرمی چیف راحیل شریف

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ رینجرز اب کراچی سے کبھی نہیں جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں بدھ کے روز کراچی پہنچے۔ اس دوران آرمی چیف نے کراچی کے تاجروں سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دشمن کو اب کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ کراچی میں امن کے قیام کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے شہر سے رینجرز اب کبھی بھی نہیں جائے گی۔