بے نظیر بھٹو شہید یو نیورسٹی کے تحت بی اے ،بی کا م (ریگو لر ،پرا ئیوٹ ) امتحا نا ت کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) کنٹرولر امتحانات بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے تحت ہونے والے بی اے، بی کام (ریگولر، پرائیوٹ ) امتحانات کو قومی اسمبلی حلقہ این اے 258ملیر ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث موخرکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کا م ( ریگولر،پرا ئیوٹ ) امتحانات کے لئے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر امتحانات کا آغاز 30 نومبر 2016ء سے دوپہر 2 بجے تا 5 بجے کے درمیان ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے ایڈمٹ کارڈز و نیا امتحانی شیڈول اپنے متعلقہ کالجز سے حاصل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :