وزیراعلی خیبرپختونخوا کاپشاور بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی جانوں کے ضیائع پر اظہارافسوس

بدھ 23 نومبر 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی جانوں کے ضیائع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس واقع میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے بھی دعا کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے مولانا مطلع الانوار کی وفات پر بھی انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :