کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات

بدھ 23 نومبر 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی کی قیادت میں ایک وفد نے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، وفد میں نائب صدر نذیر لاکھانی، جوائنٹ سیکریٹری سید راشد علی، سیکریٹری نشر و اشاعت علی حسن ساجد، سوشل سیکریٹری شاہد سکندر،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد رضوان خان، سعید اختر، ریحانہ پروین اور سلمان شمسی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے وفد نے میئر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ کراچی کی بہتری ، ترقی کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کے ساتھ ہیں ، میئر کراچی نے ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مل جل کر کراچی کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور کے ایم سی کے افسران اور عملہ میرے دست و بازو ہیں ان کے جائز مسائل بھی حل کئے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ کسی بھی افسر یا ملازم کے ساتھ زیادتی نہ ہو، میئر کراچی نے کہا کہ وہ میئر کی حیثیت سے بلاامتیاز و تفریق کام کریں گے اور ان کے لئے بحیثیت میئر سب برابر ہیں اور تمام افسران و ملازمین کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :