وزیراعظم نواز شریف کل آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے

ون آن ون ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت بھی ہو گی

بدھ 23 نومبر 2016 22:55

وزیراعظم  نواز شریف کل آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کل(جمعرات کو) آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے،دونوں رہنمائوں کے مابین ون آن ون ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت بھی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں آج جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی عشائیہ دیا جائے گا جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین سیاسی راہنما اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی صورتحال پر گفتگو ہوگی اور وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے راحیل شریف سے مشاورت بھی کریں گے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :