جنرل راحیل شریف ملک کی تاریخ کے بہترین سپہ سالارہیں ، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میںآرمی چیف کی کوششیں لائق تحسین ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدر کابیان

بدھ 23 نومبر 2016 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ملک کی تاریخ کے بہتریں سپہ سالارہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپریشن ضرب عضب نے ملک میں قیام امن کے لئے تاریخ ساز کردار ادا کیا ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں جنرل راحیل شریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں کراچی کو روشنیوں کا شہر اور امن کا گہوارہ بنانے میں جنرل راحٰیل شریف اور انکی پوری ٹیم کی کوششین تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اپنے بیاں میں ملک پرویز حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے نئے آرمی چیف اپنی پالیسیوں کو تسلسل سے جاری رکھیں گئے ۔