Live Updates

وزیراعظم نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا،تحریک انصاف پانامہ کے بجائے عوامی خدمت کو شعار بنائے

پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر کا بیان

بدھ 23 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ پانامہ پیپرزلیکس کیس میں عدالت عظمیٰ نے جو فیصلہ کیا اسے قبول کریں گے،تحریک انصاف پانامہ لیکس کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے، کرپشن سے پاک پاکستان سب کی خواہش ہے مگر اس کی آڑمیں ملکی ساکھ کو متاثر کرنا کہاں کی دانشمندی ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پر دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں،موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک سے دہشتگردی ،پانی ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری سمیت 2018ء تک تمام بحرانوں پر قابو پالیاجائے گا، وزیراعظم میاں نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت نے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، بحرانوںکے خاتمے کیلئے جوانہوں نے عوام سے وعدے اور اعلانات کئے تھے ان کو سچ ثابت کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں راجہ سفیر نے مزید کہاکہ آج جو لوگ تنقید اورترقی وخوشحالی کے سفر میں آڑے آرہے ہیںقوم ان کے چہروں سے بخوبی آگاہ ہے ،عمران خان نے ہمیشہ میں نہ مانوں کی سیاست کی اور انتشار پھیلا کرملکی ترقی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کی جسے پاکستان کے باشعور عوام نے ناکام بنادیا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ آج عمران خان کے طرز سیاست اور سیاسی غلطیوںکے باعث ان کے کارکن شرمندہ اور مایوس ہیں،سیاست میں اتارچڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ایک لیڈر کو مشکل حالات میں اپنے کارکنوں کو اتنے بڑے خواب نہیں دکھانے چاہئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ کے صدر راجہ سفیر نے مزید کہاکہ کہ لگتا ہے کہ عمران خان نے پچھلے دھرنے سے کچھ نہیں سیکھاورنہ آج انہیں ان حالات کاسامنا نہ کرناپڑتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات