حاجی چوہدری سلیم کی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کا اظہار تعزیت

بدھ 23 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) سی ڈی اے مینٹی نینس انکوائری G-7/3-4سے تعلق رکھنے والے حاجی چوہدری سلیم جو گزشتہ روز انتقال کر گئے سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ورکروں نے انکی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتا ق احمد شاہد ،سردارمحمد آصف ،عزت خان ،زاہد بھٹی ،سردار شوکت ،احمد علی شیرازی ،اسد محمود ،محمد سرفراز ملک ،محمد خالد گجر ،ملک لطیف و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :