اسلام آباد،پولیس کا سرچ آپریشن ،90 مشتبہ افرادزیرحراست، 382 مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند

بدھ 23 نومبر 2016 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت میں سرچ آپریشن ،90 مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران382 مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 90 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 382 موٹر سائیکل اور 13 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں۔

متعلقہ عنوان :