ہم دعوئوں سے زیادہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، شیخ انصر عزیز

بدھ 23 نومبر 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء)مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہم دعوئوں سے زیادہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری کار کردگی ہی ہماری پہچان ہے ۔ ہمارا اولین مقصد شہریوں کی خدمت ہے۔سستی سے کام کرنا سی ڈی اے اور میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ملازمین کے لیے ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے گا۔ پشاور موڑ انٹرچینج اور ہفتہ وار با زار H-9اسلام آباد کے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی کے معاملات میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس لئے ان دونوں سہولیات سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بدھ کے روز پشاور موڑ انٹرچینج اور ہفتہ وار بازار H-9کے تفصیلی دور ے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد اور سینئر افسران کے علا وہ بازار کے سٹال ہولڈروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے پشاور موڑ انٹرچینج اور بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کاموں کی تفصیلی دورہ کر کے بازار کے نمائندوں کی شکایات سنیں ۔

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ پشاور موڑ انٹرچینج اور ہفتہ وار با زار کے اطراف کو خوبصورت بنانے کے لئے لینڈ سکیپنگ ، شجر کاری اور گھاس لگائی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ملحقہ سڑکوں پر با قا عدہ لین مارکنگ اور فٹ پا تھوں کی مرمت کے علا وہ با زار کے اندر اور اطراف میں صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ اس سہولت کو استعمال کرنے والے شہریوں کو خریداری کے بہترین موا قع فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ اتوار بازار سے ملحقہ علا قے سے قائم بھینسوں کے باڑے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ میٹڑوبس پرا جیکٹ کے با قی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔