کراچی میں رینجرز کی کارروائی، گھرسے عسکری ونگ کے زیراستعمال اسلحہ برآمد

اسلحہ شہر میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا، مکان کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا ، ترجمان رینجرز

بدھ 23 نومبر 2016 22:43

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، گھرسے عسکری ونگ کے زیراستعمال اسلحہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) رینجرز نے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ کراچی میں رینجرز نے گڈاپ ٹاؤن میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں دو ایس ایم جیز ، 30 بور کے 3 پستول اور 3 رپیٹر کے علاوہ ایک ایل ایم جی ، سیون ایم ایم رائفل اور ایٹ ایم ایم رائفل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہاں سے ایس ایم جیز کے 1650، ایٹ ایم ایم کے 350، بارہ بور کے 50 راونڈ ، تیس بور پستول کے 50 راونڈ جب کہ 17 میگزین بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق جس گھر پر کارروائی کی گئی وہ عسکری ونگ کے دہشتگردوں کے زیر استعمال تھا اور پکڑا گیا اسلحہ شہر میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عزیز آباد اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی مختلف گھروں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، بلٹ پروف جیکٹیں اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :