پارٹی کارکنان کے ہمراہ ملکر پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے،حاجی علی مدد جتک

ْبھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی ،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا حل ہے، سردار سربلند جوگیزئی

بدھ 23 نومبر 2016 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور پارٹی کارکنان کے ہمراہ ملکر پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے ملک میں جمہوریت کے قیام اورعوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پارٹی کے سینئر رہنماوں اورکارکنوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی ،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا حل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے ناراض رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں واپس پارٹی میں لائیں گے اور انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :