سانگھڑ میںپولیس کی کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 23 نومبر 2016 22:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پولیس کی کاروائی متعدد ملزمان گرفتار اسلحہ برآمدپولیس نے سانگھڑ ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیامنگلی تھانے کی نفری نے دوران گشت مشکوک حلیے میں موجود تین ملزمان کی تلاشی لی تو ان تینوں سے ٹی ٹی پسٹل اور بارہ گولیاں برآمد کر لی ملزمان بلوچستان کے علاقے جھل مگسی ضلع نصیرآباد سے ہیں ملزمان کے نام میر محمد لاشاری ولد ولد گلزارلاشاری، قادربخش ولد صیفل لاشاری اور امام بخش لاشاری ولد رسول بخش لاشاری ہیں کھاہی تھانے کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران ملزم مہک غلام حیدر مری کو گرفتار کرکے اس سے ایک ایک بندوق اور دو عدد کارتوس برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی نفری نے ایک شہر میں قادری کمپیوٹرائزڈ کانٹا کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے آکڑہ پرچی جوا چلانے کے الزام میں چار ملزمان عمران راجپوت شاہد راجپوت اور رائیدان کولہی کو گرفتار کرکے ان سے آکرہ پرچی کی رسید بک اور نقد رقم برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :