لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں اسٹیج اداکارہ سلومی رانا کی ضمانت منظور کر لی

بدھ 23 نومبر 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں اسٹیج اداکارہ سلومی رانا کی ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو درخواست گزار اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ شازیہ نامی خاتون نے سلومی رانا کے خلاف جائیداد کی خرید و فروخت میں فراڈ کے الزام میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے، وکیل کے مطابق مقدمہ بے بنیاد اور من گھاٹ ہے مقدمہ جائیداد کی خرید و فروخت کے 10ماہ بعد درج عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد سلومی رانا کی ضمانت منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :