ایئرپورٹ پرمیڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف دائردرخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے ا یئرپورٹ پرمیڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست پر ایوی ایشن کے و کیل سے 9 دسمبر کو وضاحت طلب کرلی

بدھ 23 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ا یئرپورٹ پرمیڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست پر ایوی ایشن کے و کیل سے 9 دسمبر کو وضاحت طلب کرلی جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایوی ایشن حکام قانون پیش کریں جس کے تحت میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ا ظہر صدیق کی درخوست پرسماعت کی۔

درخواست گزار وکیل نے مو قف اختیار کیاکہ ہر شہری کومعلومات کی فراہمی بنیادی حق ہے لیکن ائیر پورٹ پر میڈیا کوریج پرپابندی لگا کر معلومات تک رسائی کو روکنے کی کوشش اوراس پابندی کا مقصد ایوی ایشن حکام کی کرپشن چھپانا ہے ایوی ایشن حکام ایئر پورٹ پر کرپشن کرتے ہیںمسافروں کومہنگی اشیائے خورونوش فروخت کی جاتی ہیں جبکہ سمگلنگ میں ملوث مسافروں کے ساتھ بھی لین دین کیاجاتا ہے میڈیاایئرپورٹ پر ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز انتظامیہ کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا ہے جس پر کوریج پر پابندی لگائی گئی ہے انہوں نے مزید موقف اختیارکیاکہ میڈیا کو کوریج سے روکنا آزادی صحافت پر پابندی کے مترادف ہے اورآئین کی خلاف ورزی ہے لہذا میڈیا کوریج پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایوی ایشن حکام سے پندرہ دسمبر کو وضاحت طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایوی ایشن حکام قانون پیش کریں جس کے تحت میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی۔