Live Updates

تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

بدھ 23 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پرانی قیمتیں برقرار رکھی جا رہی ہیںدرخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر غیرقانونی طور پر سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جوکہ عوام پر بوجھ ہے۔

درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے سے قبل پارلیمنٹ سے اسکی منظوری نہیں لی گئی لہذا پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کا حکم دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات