معاشرے میں انصاف کے قیام اور وکلاء کی جسمانی طورپر صحت مند ہونا بھی ضروری ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

بدھ 23 نومبر 2016 22:32

خانیوال۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کے قیام اور وکلاء کی جسمانی طورپر صحت مند ہونا بھی ضروری ہے لہذا اس کے لئے مستقل بنیادوں پر اہتمام کیا جانا ضروری ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ بار کے زیراہتمام الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے وکلاء کے لئے فری ہیپاٹائٹس بی ،سی اور شوگر کے ٹیسٹوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن بیگ، صدر بار چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ،ہارون الرشیدنظامی ،رائو ارتفاع ضیاء اللہ، چوہدری عبدالجبار ایاز، ملک عطاء الرحمن شہزاد، سینئر سول جج طاہر اسلم، سول ججوں عمیر علی خاں، سابق صدر بار رانا جعفرعلی خاں، چوہدری اسلم بٹالوی ،اقبال جعفری ،مظہر اقبال جکھڑ،میر احمد شاہ کھگھ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہا ہے کہ بار نے وکلاء کے لئے ایک اچھا قدم اٹھایا جسے ہر پلیٹ فارم پر سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بار میں اس قسم کی تعمیری سرگرمیاں جاری رہنی چاہیئیں صدر بار چوہدری سعید اخترنے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وکلاء کے مفاد ات کا تحفظ کیا جائے انہو ںنے ہم وکلاء کے بچوں کے لئے معیاری تعلیم کے انتظامات بھی کررہے ہیں۔

الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر رائو ارتفاع ضیاء اللہ نے کہا کہ انسانی خدمت کے لئے فائونڈیشن نے ہر شعبے میں کام کیا ہے انہوں نے کہاکہ بار کے ممبران اور بار میں تمام وکلاء کے سیکرٹریز کے لئے ان ٹیسٹوں کا وقت اہتمام کرکے تقریباً پانچ لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے اپنا پہلا ٹیسٹ کرواکر آغاز کیا جبکہ پانچ سو سے زائد وکلاء اور ان کے سیکرٹریز نے ٹیسٹ کروائے ۔