احمد رضا ؒنے قًلم کے ذریعے اسلام دشمن فتنوں کی سر کوبی کی۔ علامہ شاہ عبد الحق

فکر ِ رضا سے اطاعت رسول کا درس ملتا ہے۔حسین لاکھانی،علامہ ناصر خان یومِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی ؒ عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا جائے گا، شہر بھر میں یو مِ رضا کے اجتما عات سے علمائے کرام خطاب کریں گے

بدھ 23 نومبر 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی نے کہا کہ امام احمد رضا ؒ نے اپنے قًلم کے ذریعے اسلام دشمن فتنوں کی سر کوبی کی۔ نا مو سِ مصطفی پر مر مٹنے کا درس ہی احمد رضا کا فلسفہ حیات رہا ۔ امت مسلمہ کے دلو ں میں عشق رسول ا کی شمع روشن کی ،فکر ِ رضا سے اطاعت رسول کا درس ملتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جما عت اہلسنّت اور بزم صابری کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون سعید آباد میں منعقدہ امام احمد رضا کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر صوفی حسین لاکھانی ،مولانا ناصر خان ترابی ،مولانا خلیل الرحمان چشتی،مولانا غلام محی الدین اختر القادری ،مولانا بلال قادری ،محمد فیاض قادری و دیگر بھی شریک تھے۔ صوفی حسین لاکھانی،مولانا ناصر خان ترابی نے تقریر میں کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے امام احمد رضا بریلوی کا کردار مثالی ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے اپنی تحریر کے ذریعے دشمنان ملت کا بھر پور تعاقب کیا ۔

انہوںنے کہا کہ اعلیٰ حضرت نے ساری دنیا کے عاشقان رسول ا کی رہنمائی کرتے ہوئے بد عقیدگی ،گمراہی کا اپنی علمی بصیرت سے بھر پور مقابلہ کیا اور اسلام مخالف فتنوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا ۔دریں اثنا سالانہ یومِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے سلسلے میں کل 25 نومبر جمعہ بعد نماز عشاء میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادر میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علامہ سید محفوظ الحق شاہ (بورے والا پنجاب) علامہ سید حسین احمد مدنی(مظفر گڑھ) مفتی محمد محسن فیضی(احمد پورشرقیہ) کے علاوہ بھی نامور علماء کرام شرکت کریں گے۔ نیز اسی دن اور وقت میں دارالعلوم امجدیہ میںبھی عرس ِ رضوی کا اہتمام ہے۔