فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے فاٹا کا صوبے میں ضم ہونے کے عمل میں تاخیر سے مزید مسائل جنم لیں گے، یونس خان بونیری

بدھ 23 نومبر 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے فاٹا کا صوبے میں ضم ہونے کے عمل میں تاخیر سے مزید مسائل جنم لیں گے، فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، فاٹا کے طلباء و طالبات کیلئے ملک کے تمام میڈیکل ، انجینئرنگ اور پیشہ ور اداروں میں فوری طور پر سیٹیں مختص کی جائیں دہشتگردی کی وجہ سے فاٹا کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، تعلیمی تسلسل ٹوٹ گیا ہے، ذاتی اور قومی املاک کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔

مرکزی اور صوبائی حکومتوںکو فاٹا کی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے راہ ہموار کر کے دروازے کھولنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فاٹا میں یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کے قیام کو ترجیحات کا حصہ بنائے تاکہ فاٹا کی نوجوان نسل کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ فاٹا ملک کا حصہ ہے اور دہشتگردی کے خلاف ان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

فاٹا کے عوام کے ذاتی املاک کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ ہونا چاہیے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ظالمانہ اقدام نے فاٹا کے غیور عوام کی زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ انضمام کو فوری طور پر یقینی بناکر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے تاکہ فاٹا کے غیور پختون اپنی پر امن اور پر سکون زندگی کا آغاز کر سکیں۔ اٴْنہوں نے مرکزی حکومت کی بے حسی اور غیر سنجیدگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دہشتگردی کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے فاٹا کو ضرریات اور مراعات کو یقینی بنانا ہو گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف ایک بڑی قیمت ادا کردی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ خالی وعدوں اور نعروں کے بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :