میڈیا کی اخلاقیات کا اہم جز انسانیت کا احترام ہونا چاہیے ، مشیر اطلاعات سندھ

صحافت خلق خدا کی آواز ہے، لیکن اب کاروبار بن چکی ہے، مولا بخش چانڈیو

بدھ 23 نومبر 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میڈیا کی اخلاقیات کا اہم جز انسانیت کا احترام ہونا چاہیے ، صحافت خلق خدا کی آواز ہے، لیکن اب کاروبار بن چکی ہے، یہ بات انہوں نے آج میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کو ولیوں جیسی حیثیت بھی ملی، پہلے جو معاملات عیب تصورہوتے تھے اب وہ کام کارنامے بن چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس شخص کا کتاب سے کوئی تعلق نہیں وہ اچھا صحافی یا سیاسی ورکر کیسے بن سکتا ہی انہوں نے کہا کہ سندھی میڈیا کے دوستوں کو زبان کا خاص خیال رکھنا چاہیے، میڈیا کے دوست پروفیشنلزم کے ساتھ ساتھ اخلاقیا ت کو بھی سامنے رکھیں، کیونکہ یہی میڈیا معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور حکمرانوں کی توجہ مسائلوں کی طرف مبذول کراتا ہے، مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اگر میڈیا مثبت طریقے سے اپنا کردار ادا کرے تو صحافت، مملکت کا چوتھا ستون ہوتا ہے اس کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں پر ہی یہ فرائض عائد ہوتے ہیں کہ معاشرے میں انحطاط پذیری کا معاملہ کیوں ہو رہا ہے مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ اگر میڈیا مثبت طریقے سے زندگی کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ صوبہ سندھ اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور اقوام عالم کا بھی مقابلہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :