Live Updates

عمران خان کے ہاتھ کی انگوٹھیوں کی تعداد میں اضافہ ، مختلف قیاس آرائیاں شروع

ایک انگوٹھی روحانی شخصیت نے سیاست ، دوسری پانامہ لیکس کیس میں کامیابی کیلئے دی ہے ‘ نجی ٹی وی

بدھ 23 نومبر 2016 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لندن سے واپسی کے بعد ہاتھ کی انگوٹھیوں کی تعداد میں اضافہ ، مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن روانگی سے قبل عمران خان کے ہاتھ میں صرف ایک انگوٹھی تھی لیکن لندن سے واپسی پر ان کے ہاتھ میں دوسری انگھوٹھی بھی دیکھی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے والی انگھوٹھی ان کے روحانی پیشوا نے ان کو سیاست میں کامیابی کیلئے دی تھی جبکہ اب لندن سے واپسی پر ان کے ہاتھ میں نظرآنیوالی دوسری انگوٹھی اسی روحانی شخصیت نے پانامہ لیکس کے کیس میں کامیابی کیلئے خصوصی طورپر دی ہے۔عمران خان کے ہاتھوں میں انگوٹھیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیں بھی کی جا رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ عمران خان نے دورہ لندن کے دوران ایک تقریب میں تیسری شادی کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات