پرویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی کی دوبئی میں ملاقات ، اے پی ایم ایل کے دورحکومت کی تعریف ،ملک میں سیاسی و سماجی معاملات میں کردارادا کرنے کی دعوت

قوم کی امنگوں سے آگاہ ہیں ،جلد پاکستان آکر اپنا فعال کردارادا کرونگا، چیئرمین اے پی ایم ایل

بدھ 23 نومبر 2016 22:23

اسلام آباد/دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی نے دوبئی میں ملاقات کی۔انہوں نے جنرل(ر)پرویز مشرف کے دورحکومت کو سراہتے ہوئے انہیں ملک میں سیاسی و سماجی معاملات میں کردارادا کرنے کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو دوبئی میں اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف سے ممتاز مذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مولانااحترام الحق تھانوی نے جنرل(ر)پرویز مشرف کے دوراقتدار میں لائی گئی اصلاحات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف دور میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے لئے راست اقدامات کئے گئے جن کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پرویز مشرف ملکی سیاسی و سماجی معاملات میں اپنا اہم کرداراداکریں۔

پرویز مشرف کا ماضی اس بات کا غماز ہے کہ صرف وہی ملک کو مسائل سے نکال کر بین الاقوامی دنیا میں اعلیٰ مقام دلا سکتے ہیں۔انہوں نے اے پی ایم ایل کے سربراہ کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور دعوت دی کہ وہ پاکستانی سیاست میں اپنا کردارادا کریں۔اس موقع پر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ وہ قوم کی امنگوں سے آگاہ ہیں اور جلد پاکستان آکر اپنا فعال کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :