بھارتی جارحیت کے خلاف ہمارا عزم اور حوصلہ غیرمتزلزل ہے، ، اپنے مذموم مقاصد کے حصول میںناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور بزدلانہ کاروائیوں کے تحت ہمارے معصوم اورنہتے کشمیری بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہاہے

وفاقی وزیر اٴْمورکشمیر و گلگت بلتستان کی نیلم میں مسافر بس پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت

بدھ 23 نومبر 2016 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اٴْمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں مسافر بس پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر بس پر حملہ کر کے بھارت نے انتہائی سفاکی اور بذدلی کا ثبوت دیاہے ، اپنے مذموم مقاصد کے حصول میںناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور بزدلانہ کاروائیوں کے تحت ہمارے معصوم اورنہتے کشمیری بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آ زاد کشمیر کے عوام کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور 70 سال سے اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی ناکامی کا بدلہ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کر کے کر رہا ہے اور وہ اس ضمن میں نہتے معصوم بچوں اور مسافروں کے خون سے کھیل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاش بھارت اٴْن والدین کا عزم ،جذبہ اور حوصلہ دیکھ سکتا جن کے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر چند دن قبل چڑہوئی سیکٹر میں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن چڑہوئی سیکٹر میں شہید بچوں کے والدین سے مل کر اور اٴْن کے حوصلے اور عزم دیکھ کر اٴْن کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔انہوںنے کہا کہ ان والدین اور دیگر شہدائ کے لواحقین کا پختہ عزم اس امر کی نشان دہی کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہونے کا پورا پورا حق ادا کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ غاصب بھارتی فوج نہ تو مقبوضہ کشمیر کی پرامن تحریک کی آزادی کو دبا سکتی ہے اور نہ ہی آزادکشمیر کے عوام خصوصی طور پر ایل او سی پر رہنے والوں کو ان بزدلانہ کاروائیوں سے ڈراسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اٴْن کی حفاظت کے لیے ایک مربوط پلان حتمی شکل میں ہے جس کے تحت تقریباً ڈھائی ارب سے زیادہ رقم سے ایل او سی پر رہنے والوں کی سہولت اور حفاظت کے سڑکیںاور بنکرز وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک جانب ہماری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور اورمناسب جواب دے رہی ہے اور دوسری جانب وفاقی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور آزادکشمیر ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ تمام بین الااقومی فورمز پربھی اٹھا رہی ہے۔انہوںنے کاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اور آزادکشمیر کے عوام یکجان ہیں اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوںنے کہا کہ بزدل بھارت کو معصوم لوگوں اور بچوں کی جانوں کا حساب ضرور دینا پڑے گا اور پاکستانی اور کشمیری عوام کو مرعوب کرنے کی تمام تر بھارتی تدبیر وں کوناکام بنا دیاجائے گا۔

انہوںنے بس حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اٴْن کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو سلام بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :