جماعت اسلامی خواتین کی سندھ ورکرزکنونشن میں شرکت کے لئے تیاریاں مکمل

بدھ 23 نومبر 2016 22:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے ورکرزکنونشن میں شرکت کے لیے حیدرآبادسے خواتین بھرپور شرکت کریں گی جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ عائشہ عبدالوحیدنے نے مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں اجلاس میں کیا،اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر حافظ طاہرمجید،نائب امیرڈاکٹرسیف الرحمٰن اورسیکرٹری عقیل احمد نے شرکت کی خواتین رہنمائو ںنے بریفنگ دیتے ہوئے حلقہ خواتین کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا26,27نومبر کودوروزہ ورکرزکنونشن میں شرکت کے لیے خواتین کی گاڑیاں الخدمت میڈیکل سینٹر یونٹ نمبر9لطیف آباد،لبرٹی چوک سول ہسپتال اور گلشن ذیل پاک سے 26نومبر ہفتہ کوصبح 6بجے باغ ِجناح کراچی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ جماعت اسلامی زون شرقی سے کارکنان پھلیلی تانگہ اسٹینڈ چوک،چوہان کانٹاپنجرہ پول ،زون وسطی کی گاڑیاں مسجد قبا،زون لطیف آبادکے شرکاء دفترجماعت اسلامی یونٹ نمبر9لطیف آبادسے روانہ ہونگے عثمان شاہ ،گاجہ موری اور ٹنڈوجام سے الگ الگ کارواں علی الصبح روانہ ہوں گے امیرضلع حافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ کارکنان اپنے نظم سے رابطہ میں رہیں کنونشن سے امیدوں کے چراغ روشن ہوںگے اور نئی صبح کاآغازہوگا۔

متعلقہ عنوان :