انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآبادکا بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو قتل کرنے پر 2مجرموں کو سزائے موت کا حکم

بدھ 23 نومبر 2016 22:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) )انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے بھتہ طلب کرنے اور بھتہ کے انکار پر فائرنگ کرکے اسٹال کے ملازم کوہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے دو کارکنوں کوبدھ کے روز جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ہے‘جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مزید 7سات قید کی بھی سزادی ہے تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد یونٹ نمبر 11سخی وہاب کمپلیس کے قریب برگر کے اسٹال سے ملزمان سید عمران علی ولد شرافت علی اورشعیب عطاری ولد مہتاب الدین ویگر نے بھتہ طلب کیاتھا ‘بھتہ دینے سے انکار پر2جنوری 2015کواپنے دیگر ساتھیوں نعمان پٹھان ‘ساجد غوری اور بابر کے ہمراہ فائرنگ کرکے برگر اسٹال کے ملازم حسن علی ولد علی حسن کھوسو کو شدید زخمی کردیا جوکہ بعدازاں سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیاتھا ‘حسن کے قتل کا مقدمہ 4جنور ی2015کو مقتول کے بھائی عامر علی نے اے سیکشن تھانے میں عمران علی ‘شعیب عطاری ‘نعمان پٹھان ‘ساجد غوری اور بابر کے خلاف درج کرایاتھا اے سیکشن پولیس نے عمران علی ‘شعیب کو گرفتارکرکے کیس کاچالان 7فروری 2015کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآبادمیں پیش کیاتھا عدالت نے بدھ کے روزجرم ثابت ہونے پر سینٹرل جیل میں قید دو ملزمان سید عمران علی اور شعیب عطاری کوسزائے موت اوردو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے ‘جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید 6,6ماہ قید بھگتناہوگی عدالت نے عامر علی اورشعیب عطاری کے خلاف اے سیکشن تھانے میں درج غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات میں بھی جرم ثابت ہونے پرمزیدسات سات سال قیداور 50,50ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے ‘جرمانہ کی عدم ادائیگی پرمزید 6،6ماہ قید سزابھگتنی ہوگی جبکہ عدالت نے حکم ہے مقدمہ میں مفرور ملزمان تین ملزمان نعمان پٹھان ‘ساجد غوری اوربابر کے خلاف ان کی گرفتاری کے بعدازسرنو مقدمہ چلایاجائے۔

متعلقہ عنوان :