کسی بھی ملک ، صو بے اور خطے کی تر قی ہنر مند اور تعلیم یا فتہ نو جوا نوں کے ہا تھوں میں ہوا کر تا ہے،حا جی عبدالودود اچکزئی

بدھ 23 نومبر 2016 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حا جی عبدالودود اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک ، صو بے اور خطے کی تر قی ہنر مند اور تعلیم یا فتہ نو جوا نوں کے ہا تھوں میں ہوا کر تا ہے،صو بے کی تیز رفتار معا شی تر قی تب ممکن ہو گئی جب یہاں کے مقا می نو جوان ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم سے آ راستہ ہوںگے ،سی پیک منصو بہ سے قبل ہی نو جو انوں کو ہنر مند بنا نے کے لئے ٹیکنیکل اداروں کو حکومت کے ساتھ مل کر بھر پو ر کا م کر نا ہو گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے چیمبر آ ف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان میں پا کستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر کے وفد کی ایوان صنعت و تجا رت آ مد کے مو قع پر منعقدہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س کے شر کا ء کو پیٹیک کو ئٹہ کے انچا رج عما ر قریشی و دیگر نے بریفنگ دی اور بتا یا کہ ادارے کی جا نب سے بلو چستان کے نو جو ان نسل کو مختلف طر ز کے ہنر سکھا ئے جا تے ہیں جن کا دو را نیہ ہفتوں یا پھر مہینوں پر مشتمل ہو تا ہے ،انہوں نے تجا رت سے وابستہ افراد کو بتا یا کہ وہ مختلف امور میں تر بیت لینے والے با صلا حیت نو جوا نوں سے استفا دہ حاصل کر ے ۔

اس مو قع پر چیمبر آ ف کا مرس کا ئٹہ بلو چستان کے صدر حا جی عبدالودود اچکزئی نے کہا کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ تعلیم یا فتہ اور ہنر مند نو جوا ن کسی بھی ملک ،صو بے اور معا شرے کی معا شی تر قی میں ریڑھ کی ہڈی کا کر دار رکھتے ہیں اس کے بنا کسی بھی شعبے میں تر قی کا خوا ب اور دعوے محض لفاظی ہی ہو گی ۔اس لئے ٹیکنیکل اداروں اور حکومت کو چا ہئیے کہ وہ صو بے کی نو جوان نسل کو ہنر مند بنا نے کے لئے مو ثر اقدا ما ت اٹھا ئے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیو نکہ سی پیک جیسے بڑے معا شی اور اقتصا دی پرو جیکٹ سے قبل بلو چستان کو بہت زیا دہ ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ نوجوا نوں کو ہنر مند بنا نے کے لئے چیمبر آ ف کا مرس بھی ہر مکن کر دار ادا کر ے گی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصو بہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اس کی کا میا بی کے لئے ضروری ہے کہ بلو چستان میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئے ۔

انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں تجا رت سے وا بستہ افراد معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے حکومت وقت کو انہیں زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت کی فرا ہمی کوممکن بنا ناچا ہئیے تا کہ تجا رت کو مزید فروغ حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :