ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ ،سویلین بس کو نشانہ بنائے جانے پر احتجاج

بدھ 23 نومبر 2016 21:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستانی فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران سویلین بس کو نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز ) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ۔ پاکستانی فوج کے ڈی جی ایم او نے یک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب کے ساتھ سویلین بس کے مسافروں کو ایل او سی پر پاکستانی حدود میں بھارتی افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :