Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رکن پنجاب اسمبلی فرحانہ افضل کے شوہر محمد افضل لک کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 23 نومبر 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی فرحانہ افضل کے شوہر محمد افضل لک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات