قومی اسمبلی میں پاکستان قومی تصدیق معیار کونسل کے قیام کیلئے احکام وضع کرنے کا متفقہ طور پر منظور

بدھ 23 نومبر 2016 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں پاکستان قومی تصدیق معیار کونسل کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل ’’پاکستان قومی تصدیق معیار کونسل بل ، 2016‘‘ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پاکستان قومی تصدیق معیار کونسل کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل ’’پاکستان قومی تصدیق معیار کونسل بل ، 2016‘‘بل پیش کیا جس پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہاکہ کمیٹی میں اس بل پر حکومت نے جو دو ترامیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اگر وہ کی جاتی ہیں تو ہم بل کی حمایت کریں گے جس پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن جن دو ترامیم کی بات کی تھی ان کو بل میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی شق وار منظوری کے لئے رائے شماری کروائی اور بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔…(م د +رڈ)