پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ، ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا

ْبھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا،آئی ایس پی آر

بدھ 23 نومبر 2016 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی پر شہریوں نشانہ بنانے پر احتجاج کیا۔پاکستان نے شہریوں کی بس کو نشانہ بنانے پربھی شدید احتجاج کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے وادی نیلم کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 10افراد شہید ہوگئے اسکے علاوہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سول آباد ی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے افسرسمیت 3پاکستانی فوجی شہید ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 7بھارتی فوجی بھی مارے گئے ۔