بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی ، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ سے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

بھارت ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے ،بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے

بدھ 23 نومبر 2016 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعا ل فائرنگ سے پاکستانی شہریوں اور اہلکاروں کی شہادت اور جنگ بند ی معاہدو ں کی بار بار خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیاگیا اورمراسلہ دیتے ہوئے کہاگیا کہ بھارت ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیا۔ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایل او سی پر شہریوں اور اہلکاروں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیاگیا جس میں کہا گیا کہ بھارت ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ …(رانا)