بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،حیسکو ترجمان

بدھ 23 نومبر 2016 21:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت و دیگر ترقیاتیکاموںکی وجہ سے مورخہ 24نومبر کو 132کے وی کوہسار گرڈاسٹیشن کے 11کے وی کے (03) فیڈر،132کے وی محمدی گرڈاسٹیشن کے 11کے وی کا01فیڈرجبکہ مورخہ 24نومبر اور 26نومبر سے 1دسمبر کو 132کے وی قاسم آباد گرڈاسٹیشن کی11 کے وی کی8مختلف فیڈرزسے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 09بجے سے دوپہر 02بجے تک (05گھنٹی)معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :