شیخ خالد تواب کی وزیر اعظم نواز شر یف، جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع کو آئیڈیا ز 2016 کامیابی سے انعقادکرنے پر مبارکباد

بدھ 23 نومبر 2016 21:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاع کو نویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کو کامیابی سے انعقادکرنے پر مبارکباد پیش کی۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ نمائش نومبر 22 سے 25 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن پاکستان کے مسلح افواج اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نما ئش کے انعقاد کا مقصد تمام ممالک کو یہ پیغا م دینا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں کی اعوام بہت مہمان نواز ہے۔

(جاری ہے)

خالد تواب نے کہاکہ باوجود اس کے کہ مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جیسا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امور اور پاکستان کی معیشت بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پائیدار بنیادوں پر خود کو ترقی کی جانب گامزن کئے ہو ئے ہے جس کا مشاہدہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ تمام معاشی عشارے بہتر ہو رہے ہیں جس کی نشاندہی وزیر اعظم پاکستان نے بھی اپنی تقریر میں کی اور پاکستان انرجی کی پیداوار میں خود کفیل ہو رہا ہے جوکہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور یہ نمائش بھی سرمایہ کاروں کو موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ اپنی اشیاء کو دفاعی نمائش میں پیش کریں اور برآمدات کے آرڈر بھی حاصل کریں جیسا کہ ترکی نے پہلے ہی دن پاکستان سے 52 مشاق طیارے خریدنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا نعرہ ہے کہ (امن کے لئے اسلحہ) اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں میں خودکفیل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے موقع بھی فراہم کرتا ہے اور خطے میں اسلحہ کوفروخت دینے کی دوڑ کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نام ئش میں 418کمپنیوں کی 34 ممالک سے شرکت بشمول 157پاکستانی کمپنیوں کی شرکت اس نما ئش کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے جو کہ آپسی معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ تکنیکی صلاحیتوں کو بھی فروخت کے ا شتر اک کا موقع فراہم کرتی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی شرکاء مقامی سپلائر کے ساتھ نئی شراکت داری کو فروغ دینے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کا فائدہ پوری دنیا کو خاص طور پر اس خطے کو ہوگا۔