پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج، اشتعال انگیزی کا جواب دینے کیلئے وقت اور جگہ کے انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ڈی جی ایم او پاکستان

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 19:46

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز  کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے. پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جاری کئی روز کی کشیدگی کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے. پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بھارت کے ڈی جی ایم او سے بات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے ڈی جی ایم او نے پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے واضح الفاظ میں بھارت کے ڈی جی ایم او کو پیغام دیا کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کیلئے وقت اور جگہ کے انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے مسافروں کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث بس میں سوار 7 معصوم شہری شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 3 پاکستانی فوجی جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :