انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیںاضافے کارحجان رہا

اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرگھٹ گئی

بدھ 23 نومبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیںاضافے کارحجان رہاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرگھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.82روپے سے بڑھ کر140.84روپے اورقیمت فروخت104.84روپے سے بڑھ کر104.86روپے پرجاپہنچی تاہم10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.70روپے سے کم ہوکر106.60روپے اورقیمت فروخت106.90روپے سے کم ہوکر106.80روپے پرآگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید113.80روپے سے گھٹ کر113.50روپے اورقیمت فروخت114.80روپے سے گھٹ کر114.50روپے پرآگئی اسی طرح1روپے کی نمایاںکمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید133.50روپے سے کم ہوکر132.50روپے اورقیمت فروخت134.50روپے سے کم ہو کر133.50روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :