سوئیٹزرلینڈکے سفیرکی خیبرپختونخوااسمبلی میںخواتین پارلیمنٹرین کاکس کادورہ

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)پاکستان میں تعینات سوئیٹزر لینڈ کے سفیر مارک جیورج نے سوئس ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے ہمراہ خیبر پختونخوااسمبلی میں خواتین پارلیمنٹرین کاکس کا دورہ کیا۔اورویمن پارلیمنٹرین کاکس کے لئے 15لاکھ ڈالرکے خطیر گرانٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمقام سپیکرڈاکٹر مہرتاج روغانی اورویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چیئرپرسن معراج ہمایون خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین ایم پے ایز نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

پشاور کے دورے پر آنیوالے سوئیٹزرلینڈکے سفیر نے ویمن پارلیمنٹری کاکس سے خصوصی ملاقات کی ،اور اسمبلی لائبریری میں یواین کارنرکا افتتاح کیا۔اس موقع پرپاکستان میں تعینات سوئیٹزر لینڈ کے سفیر مارک جیورج اور دیگر حکام نے سوئس ڈویلپمنٹ کوآپریشن کی طرف سے خیبر پختونخوااسمبلی کی خواتین راکین کی تنظیم ویمن پارلیمنٹری کاکس کو 15 لاکھ ڈالرز کاخطیر رقم فراہم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جوکہ ممبران خواتین پارلیمانی کاکس کی اسمبلی کے اندر اور اسمبلی سے باہر کارکردگی بہتر کرنے کیلئے استعمال کئے جائینگے۔اس موقع پر سوٹیزرلینڈ کے سفیر مارک جیورج اور سوئس ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے حکام نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے خیبر پختونخوامیں اسمبلی میں خواتین اراکین کی جانب سے صوبے میں خواتین کے حقوق کیلئے موثر آوازاٹھانے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ مستقبل قریب میں انکی کی جانب سے یہ کاوشیں رنگ لائے گی۔

اس موقع پرخیبر پختونخوااسمبلی کی قائمقام سپیکر مہرتاج روغانی اورویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چیئرپرسن معراج ہمایون نے سوئیزرلینڈ حکومت اور سوئس ڈویلپمنٹ کوآپریشن کا شکریہ اداکیاکہ انہوںنے خیبر پختونخواکی خواتین کے استعدارکار کو مزید بڑھانے کیلئے بھر پور تعاون کیا ۔