صوبائی حکومت کھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنرہنگو

بدھ 23 نومبر 2016 20:56

․ہنگو۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے کہاہے کہ پائیدار امن کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی تفریحی سر گرمیاں مثبت کردار کی حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وراستہ روڈ پر سپورٹس کمپیس کے تعمیراتی منصوبہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی نائب ناظم سیدعمر،اپوزیشن لیڈر نور آواز ایڈ وکیٹ تحصیل کو نسلر شمیم اور کزئی اے ڈی لو کل گورنمنٹ عابد زمان،دیگر عمائدین علاقہ کونسلرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی ہنگو احسان اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع،یونین کونسل،اور ویلج کونسل کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے گروانڈ کی تعمیراتی پالیسی کے تحت نوجوانان میں کھیلوں کا استعداد بڑھانے کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ویلج کو نسل کو ٹکی میں ویلج کو نسلوں کے کھیل کھود اور سپورٹس مقابلے کرائے جائینگے۔جس میں فٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہو نگے۔اس موقع پر نور آواز ایڈوکیٹ نے کھیلوں کے آغاز پر کھلاڑیوں سے حکومتی پالیسی کے مطابق ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حلف لیا۔