کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںانسداد پولیو مہم کا آغاز ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ،مہم کے دوران 1.6ملین بچوں کو قطرے پلائیں جائینگے

بدھ 23 نومبر 2016 20:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںانسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مہم کے دوران 1.6ملین بچوں کو قطرے پلائیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلا ع ڈیرہ بگٹی ،قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،،نصیر آباد ،جعفر آباد ،خضدار ،پشین ،لورالائی ،کوئٹہ ،جھل مگسی،ژوب،شیرانی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 5148موبائل ٹیمیں ،420فکسڈ سائٹس ،482ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کی کی گئی ہے ،مہم کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایف سی ،پولیس اور لیویز اہلکار تعینات رہیں گے،مختلف اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا،اکثر علاقوں میں والدین خود اپنے 5سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیموں کے پاس لائے تاکہ انہیں پولیو کے قطرے پلا کراس موضی مرض سے نجات دلائی جاسکے ۔

(ن ک)

متعلقہ عنوان :