تحصیل چھتر میںپولیس اور حساس اداروں کی کارروائی،25کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ،بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیاگیا

بدھ 23 نومبر 2016 20:52

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)تحصیل چھتر کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،جھاڑیوں میں پڑی 25کلو دھماکہ خیز مواد برآمد بی ڈی ٹیم نے ناکارہ بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میر حسن کی حدود پٹ فیڈر میں پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھائی گئی 25کلو بارود ی مواد ،پائپ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مواد کو ناکارہ بنادیا ڈی ایس پی سرکل نصیب اللہ کھوسو نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ تخریب کار بارودی مواد تخریب کاری کے لئے لیکر جارہے تھے پولیس کی سخت سیکورٹی اور ناکابندی کے باعث تخریب کاروں کو مواد لیکر جانے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے اس کو جھاڑیوں میں چھپا دیا اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں نے فوری کارروائی کرکے مواد کو برآمد کرکے بی ڈی ٹیم کو ڈیرہ مرادجمالی سے طلب کیا گیا بی ڈی ٹیم کے مطابق جھاڑیوں سے ملنے والابارودی مواد تین پیکٹوں میں بند تھا اور اس کا کل وزن 25کلو ہے جس کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔