ہندو محلہ کے قریب پانچ ہزار گز اراضی ہندوپنچائیت کے نام پر ہے،کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مکھی شام لعل لاسی کی پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 20:52

ہندو محلہ کے قریب پانچ ہزار گز اراضی ہندوپنچائیت کے نام پر ہے،کسی کو ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) سابق صوبائی نگران وزیر وجمعیت علمائے اسلام کے رہنما مکھی شام لعل لاسی نے کہاہے کہ ہندو محلہ کے قریب واقع پانچ ہزار گز اراضی ہندوپنچائیت کے نام پر ہے لیکن اس زمین پر چندعناصر بلاوجہ پروپیگنڈہ کرکے اوتھل کے پرامن ماحول کو سبوثاژکرنا چاہتے ہیں ۔.لسبیلہ بالخصوص اوتھل کی ہندوبرادری نے کبھی کسی ساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں کی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز ایس ایم سی فارم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہندوبرادری کے پاس فنڈز کی کمی تھی جس کے باعث اس اراضی پر ہندوبرادری کیلئے کمیونٹی ہال اور دیگر ترقیاتی کام شروع نہ کیا جاسکا اب جب میونسپل کمیٹی کے کونسلر جیٹھا مل کے 14لاکھ کے فنڈز سے وہاں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیاہے تو چند بلیک میلر ہندوبرادری وہندوپنچائیت کو بلیک میل کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہندوپنچائیت کسی سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جو سراسر غلط اور پروپیگنڈہ ہے انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کی ہندوبرادری پرامن اور انصاف پسند ہے ہندوپنچائیت نے آج تک کسی کی زمین پر قبضہ کرنے کا سوچا تک نہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوبرادری و ہندوپنچائیت کو بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہندوپنچائیت کے ترقیاتی کام کوجاری رکھنے کے احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :