جمعیت (س) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ملتوی ، نئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا،مولانا شفیق دولت زئی

بدھ 23 نومبر 2016 20:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جمعیت علماء (س)بلوچستان کا ایک ہنگامی اجلاس صوبائی صدر وزیر محمد کی ہدایت پر منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالقیوم مرزئی ،صوبائی ترجمان مولانا شفیق احمد دولت زئی ،مولوی جان محمد ،سید ظاہر شاہ ،عبدالسلام خان کاکڑاور دیگر نے شرکت کی۔مولانا شفیق احمد دولت زئی نے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء (س)کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بعض ناگزیر وجوہات اور مرکزی سربراہ مولانا سمیع الحق کی مصروفیات کے سبب ملتوی کردیا گیا نئے تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :