حنیف عباسی کی تلاشی لی جائے تو ایفیڈرین ہی نہیں میٹرو منصوبے سے چرایا گیا سرمایہ بھی نکلے گا،فیاض الحسن چوہان

حنیف عباسی جیسے درباری قومی منصوبوں سے پیسہ چرا کر شریف خاندان کو سپلائی کرتے ہیں،بیان

بدھ 23 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) ایفیڈرین کو نوجوانوں کی رگوں میں اتارنے والا کس منہ سے قومی رہنما کے بارے میں بات کرتا ہے۔حنیف عباسی ایفیڈرین کیس سے بچنے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت کے بارے میں بیان بازی کرتے ہیں۔یہ بات رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ وہ حنیف عباسی کے بیان پر تبصرہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مجرم عمران خان کیخلاف بیان دیکر نواز شریف کی سرپرستی حاصل کر سکتا ہے۔اگر حنیف عباسی کی تلاشی لی جائے تو ایفڈرین ہی نہیں میٹرو منصوبے سے چرایا گیا سرمایہ بھی نکلے گا۔راولپنڈی نے اس مسخرے کو مسترد کیا مگر نواز شریف نے اسے گلے سے لگائے رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حنیف عباسی جیسے درباری قومی منصوبوں سے پیسہ چرا کر شریف خاندان کو سپلائی کرتے ہیں اور اب ان جیسے دیہاڑی دار پانامہ کیس کی تحقیقات سے پریشان ہیں۔ انہوں نے وضح کیا کہ نواز شریف پکڑے گئے تو حنیف عباسی جیسے درجنوں چھوٹے جیب تراش بھی نہیں بچ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :