چین کا آئندہ سال کے آخر تک ملک میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

بدھ 23 نومبر 2016 20:28

چین کا آئندہ سال کے آخر تک ملک میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ..

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) چین نے رواں سال کے آخر تک ملک میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ہیلتھ اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا قانون زیر عمل ہے اور آئندہ سال کے آخر تک اس پر عملدرآمد کی توقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کو روکنا صحت کے تحفظ انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے حکومت سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر عالمی ہم آہنگی پائی جا رہی ہے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے ذریعے لوگوں کو صحت کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :