سپیکو کا (کل)11گرڈ سٹیشنز میں ضروری مرمتی کام کے باعث مختلف اوقات میں بجلی بند رکھنے کا اعلان

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) سیپکو سکھر کی جانب سی 24نومبر 2016 کو11گرڈ اسٹیشنز میں ضروری مرمتی کام کے باعث مختلف اوقات میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے سیپکو کی جانب کردہ اعلامیے کے مطابق 24نومبر جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور میں ضروری مرمتی کام کے باعث پنج ہٹی، خاکی شاہ اور یونیورسٹی فیڈرز11 کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی اسی تاریخ پر صبح نوبجے سے دوپہر تین بجے تک گرڈ اسٹیشن جیکب آباد کے سٹی -IIIفیڈر میں بجلی بند رہے گی اسی طرح صبح پونے نو بجے سے پونے تین بجے تک گرڈ اسٹیشن رحمانہ نگر کے بھگیہ فیڈر متاثر ہونگے ، اسی تاریخ پر 132کے وی گرڈ اسٹیشن چونڈکو میں بھی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک سٹی فیڈر اور انڈسٹریل فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

24نومبر کو 66کے وی گرڈ اسٹیشن نارا -IIمیں ضروری مرمت کے سلسلے میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پیرانو پتن ، تجل فیڈر اور چونڈکو فیڈرکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح اسی تاریخ پر صبح پونے بارہ بجے سے دوپہر پونے تین بجے تک 66کے وی گرڈ اسٹیشن رادھن سے منسلک رادھن سٹی فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی تاریخ پر صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن مورو سے منسلک سٹی -IIIفیڈر متاثر ہو گا، اسی دن صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن پیر جو گوٹھ سے منسلک فیڈرز احمد پور ، کیٹی پاگارو اور نور پور فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

24نومبرصبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور سے منسلک الرا ، ناریجہ اور شاہ حسین فیڈرزکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ، اسی طرح اسی تاریخ پرصبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک132کے وی گرڈ اسٹیشن خیرپور سے منسلک درگاہ رام پوری، ہاسپٹل روڈ اور شاہ لدھانی فیڈرزکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ اسی دن گرڈ اسٹیشن خیرپور ناتھن شاہ میں بھی ضروری مرمت کے سلسلے میں ۔ 24نومبر صبح پونے بارہ بجے سے دوپہر پونے تین بجے تک خان پور فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :