آئی جی خیبرپختونخوانے صوبے میں تعینات کئی ایس پیز اورڈی ایس پیز کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات کئی ایس پیز اورڈی ایس پیز کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سنٹر ل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن تورغر سردار خان کو ڈی پی اُو تور غر،ڈی پی اُو تورغر اعجاز احمد کو قائم مقام ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ، قائمقام ایس پی سٹی سی سی پی پشاور وسیم احمد خلیل کو قائم مقام ایس پی ھیڈ کوارٹرز پشاور، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ شہزادہ کوکب فاروق کو قائم مقام ایس پی سٹی سی سی پی پشاور، قائم مقام ایس پی سٹی سی سی پی پشاور گل نواز خان کو قائم مقام ایس پی ایلیٹ فورس مردان، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ زین خان کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن تورغر، قائم مقام ایس پی کے آر ایف عارف جاوید کو قائم مقام ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن دیر اپرخان اکبر کوقائم مقام ایڈیشنل ایس پی بنوں، ایس پی انوسٹی گیشن سی پی اُو پشاور امتیاز گل کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو، قائم مقام ایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن مردان، قائم مقام ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ عبد الروف بابر کو قائم مقام ایس پی مردان، سی پی اُو پشاور کے محمد حسن اقبال کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن مردان شاہد احمد کو قائم مقام ایس پی سپیشل برانچ، قائم مقام ایس پی ایلیٹ فورس ھیڈ کوارٹرز نوشیر خان کو قائم مقام ایس پی ایلیٹ فورس سوات، قائم مقام ایس پی سیکورٹی سی سی پی پشاور محمد اشفاق کو قائم مقام ایڈیشنل ایس پی صدر ڈی آئی خان، ایس ڈی پی اُو تخت بھائی سلیم ریاض کو قائم مقام ایڈیشنل ایس پی رورل ڈی آئی خان، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہجہان کو قائم مقام ایس پی ٹریفک وارڈن اور قائم مقام ایس پی ھیڈ کوارٹرز سی سی پی پشاور جہان زیب خان کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ تعینات کر دیا ہے۔