پنجاب ظہیر عباس کا اے پی ایس ماڈل ٹائون اور پائلٹ سکول میں کرکٹ گرائونڈز کا معائنہ

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمی سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے بدھ کے روز اے پی ایس ماڈل ٹائون اور پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں زیر تعمیر کرکٹ گرائونڈز کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو بھی انکے ہمراہ تھے، ظہیر عباس نے کرکٹ گرائونڈز اور زیر تعمیر پچوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ ان دونوںمقامات پر کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کررہا ہے، قبل ازیں اے پی ایس ماڈل ٹائون پہنچنے پر سپورٹس آفیسر رانا ریاض اور پائلٹ سکول میں پرنسپل ڈاکٹر ارشاد اور اطہر سعید نے ظہیر عباس کا پرتپاک استقبال کیا اور گرائونڈز سے متعلق بریفنگ دی۔