جامعات کی ذمہ داری صرف حکومت اور صنعتوں کو افرادی قوت مہیا کرنا نہیں ہے،جام مہتاب ڈہر

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے چھٹے کانوکیشن میں معاشرہ کے تمام شعبوں کے افراد کی بھر پور شرکت

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر نے جامعات کے بارے میں اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ ان کا کام محض انڈسٹری اور سرکاری اداروں کو افرادی قوت مہیا کرنا ہوتا ہے اور اسی سوچ کی بنا پر نوجوانوں میں امتحان میں کامیابی صرف اچھی ملازمت کے لئے حاصل کرنے کا رحجان پیدا ہوتا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام پی اے ایف کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے چھٹے کا نوکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانوکیشن میں سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا،سینیٹر عبدالحسیب خان،پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پروفیسر سہیل افضل،کیپیٹل یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر منصور احمد، ممتاز تاجر اور صنعتکاروں، ماجو کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین اور طلبہ کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جام ممتاز ڈہر نے کہا کہ جامعات کی اصل ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ طلبہ کو ایک ایسا صحتمند ماحول فراہم کریں جس کی وجہ سے معاشرہ کے لئے کوئی بڑا کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوسکیں ، بجائے اس کے کہ وہ ملازمت کی تلاش کی جانب راغب ہوں ان میں اپنا کاروبار کرنے کا انتخاب کرنے کا حوصلہ پیدا ہوسکے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار اظہار کیا کہ آج کی تقریب میں موجود بیشترحوصلہ مند نوجوان اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے بارے میں غور کررہے ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی نئی نسل کو وہ تمام قیمتی مواقع فرہم کئے ہیں جس کی بنا پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوسکے اور ان کسی ایک شعبہ میں صلاحیتیں جامد خصوصیات کی حامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا وہ یہ متحرک خصوصیات ہیںجن کی وجہ سے ان نوجوانوںکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

جام مہتاب نے اس توقع کا اظہار کیا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے اپنے ملک اور عوام کی خدمت کا عمل بدستور جاری رکھا جائے گا اور یہ یونیورسٹی اتنی ترقی کرے گی کہ مستقبل میں اس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکے گا۔ قبل ازیں کانوکیشن میں معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ اعلی تعلیم کے شعبہ میں بلندمقام حاصل کرنے کے لئے ماجو اپنے اعلی تعلیم کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے مقرر کردہ معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضمن میں مسلسل اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد و ضوابدکی پابندی کررہے ہیںتاکہ ہم ایک مکمل اور باقاعدہ انجینئرنگ کی تعلیم کے پروگرام کا آغاز کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محمد علی جناح یونیورسٹی کے موجودہ نظام میں مسلسل تبدیلی کے عمل سے گذر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کا شمار بہت جلد اس ریجن کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہونے لگے گا۔

متعلقہ عنوان :