پنجاب آئی ٹی بورڈ نے یونیورسٹی طلبہ سے عالمی سٹوڈنٹ انٹرپریونر ایوارڈ کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان کی منظور شدہ یونیورسٹیوں میںزیرِ تعلیم بیچلرکلاس کے انٹر پریونر طلبا و طالبات پی آئی ٹی بی کے پروگرام پلانX کواس مقابلہ کے لئے 15دسمبر2016ء تک درخواستیں بھجوا سکتے ہیں

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے یونیورسٹی طلبہ سے عالمی سٹوڈنٹ انٹرپریونر ایوارڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پروگرام پلانX نے انٹر پریونرز آرگنائزیشن لاہور کے اشتراک سے پاکستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بیچلر کلاسز کے ان طلبا و طالبات سے عالمی سٹوڈنٹ انٹرپریونر ایوارڈ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں جو کم ازکم چھ ماہ سے تعلیم کے ساتھ اپنی کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کم ازکم سرمایہ500امریکی ڈالر کے برابر ہونا ضروری ہے۔ پلانXکے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ آئندہ سال اپریل میں جرمنی کے شہر فریکفرٹ میں منعقد ہو گا۔ کمپنی کا سی ای او یا کو فائونڈر اپنی درخواست15دسمبر2016ء تک http://gsea.orgپر آن لائن بھجوا سکتا ہے ۔اس ویب سائیٹ پر ایوارڈ سے متعلقہ دیگر تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔فائنل مقابلہ میں جیتنے والے پہلے خوش نصیب کو 20ہزار، دوسرے کو 10ہزاراور تیسرے کو 5ہزار امریکی ڈالر انعام ملے گا نیز فرینکفرٹ آنے جانے کا ٹکٹ اور رہائش کا خرچہ بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :